اترپردیش:گیان واپی مسجد مقدمہ، عدالت نے مسلم فریق کی درخواست مسترد کردی
لکھنو18نومبر(کے ایم ایس)بھارتی ریاست اتر پریش کے شہر وارانسی کی ایک عدالت نے گیان واپی مسجد کی انجمن کمیٹی کی درخواست کو مسترد کردیا ہے جس میں مسجد کے احاطے کا قبضہ ہندوﺅںکو سونپنے سے متعلق عرضداشت کو خارج کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فاسٹ ٹریک عدالت کے جج مہندر کمار پانڈے نے مسلم فریق کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت دو دسمبر تک ملتوی کر دی ہے۔
یاد رہے کہ ہند ﺅں نے مسجد احاطے میں شیو لنگ کی موجودگی کا دعویٰ کیاہے اور عدالت سے اسکی پوجا کی اجازت مانگی ہے ۔ وشو ویدک سناتن سنگھ کے جنرل سیکرٹری کرن سنگھ نے 24مئی کو ضلع وارانسی کی عدالت میں مقدمہ دائر کر کے گیان واپی مسجد کے احاطے میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کرنے ،احاطے کو سناتن سنگھ کوسونپنے اور شیو لنگ کی پوچا کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا تھا۔