بھارت

ممبئی”گلوان کہتا ہے ہیلو“ کے بیان پر اداکارہ ریچا چڈاکے خلاف پولیس میں شکایت درج

ممبئی25 نومبر (کے ایم ایس) بالی ووڈ اداکارہ ریچا چڈا Richa Chadha کے خلاف بھارتی فوج کے ایک اعلیٰ افسرکے بیان پر تبصرہ کرنے پر ممبئی کے ایک تھانے شکایت درج کرائی گئی ہے۔
ریچا چڈھا نے ایک ٹویٹ میں بھارتی فوج کے ناردرن کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی کے اس بیان کو مضحکہ خیز قرار دیا تھا جس میں انہوں نے منگل کو یہ دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی فوج آزاد جموں و کشمیر پر قبضے کے کسی بھی حکم پر عملدرآمد کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا ”گلوان کہتا ہے ہیلو“ ۔
2020 میں لداخ کی وادی گلوان میں چینی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں 20 سے زائد بھارتی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق وادی گلوان کا ایک بڑا علاقہ تب سے چینی فوجیوں کے قبضے میں ہے۔
فلمساز اشوک پنڈت نے نے جمعرات کو ممبئی کے ایک تھانے میں ریچا کے خلاف شکایت درج کروائی اور کہا کہ وہ ان کے تبصرے کو ملک مخالف سمجھتے ہیں۔ ہندوتوا کے غنڈوں نے بھی مذکورہ ٹویٹ پر چڈھا کے خلاف سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button