مقبوضہ جموں و کشمیر

مٹی کے تودے گرنے کے باعث سرینگرجموں ہائی وے ٹریفک کی آمدورفت کے لئے بند

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع رام بن میں کرول پل اور چندر کوٹ کے مقامات پر مٹی کے تودے اورچٹانیںگرآنے کے باعث سرینگر جموںہائی وے کو ٹریفک کی آمدورفت کے لئے بند کردیاگیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق احتیاطی تدبیر کے طور پر دونوں جانب سے گاڑیوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ کرول پل اورچندرکوٹ کے مقامات پر مسلسل مٹی کے تودے اورچٹانیں گرآنے کے باعث دونوں اطراف سے ہائی وے کو بند کردیا گیا ہے۔ سرینگر اورجموں میںٹریفک حکام کوتمام چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کی نقل وحرکت کو روکنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button