مقبوضہ جموں و کشمیر

حریت رہنمائوں کا شہدائے سوپور کو شاندار خراج عقیدت

ph

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیںکل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے سوپور قتل عام کو 32سال مکمل ہونے پر قتل عام کے شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت رہنمائوں غلام محمد خان سوپوری، سلیم زرگر، سید بشیر اندرابی، خواجہ فردوس، جنید الاسلام، امتیاز ریشی، مولانا مصعب ندوی اور دیگر نے سرینگر میں اپنے الگ الگ بیانات میں کہا کہ کشمیری شہدا ء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ گزشتہ 36سال کے دوران بھارتی فورسز کے ہاتھوں قتل عام کے تمام واقعات کی تحقیقات کرے۔ حریت کارکنوں نے سوپور قصبے میں مزار شہدا پر حاضری دی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے شہدائے سوپور کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ظلم و جبر کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبا نہیں سکتا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button