پاکستان

نئی دلی: سپریم کورٹ نے 24برس سے جیل میں قید دومسلمانوں کی ضمانت منظور کر لی

نئی دہلی01دسمبر(کے ایم ایس)بھارتی سپریم کورٹ نے گزشتہ چوبیس برس سے جیل میں قید دو مسلمانوں کی ضمانت منظور کرلی ہے۔
محمدیعقوب اور اصغرقادر شیخ پر الزام ہے کہ وہ 1998ممبئی ریل دھماکوں کے گینگ کے اہم ارکان تھے۔ انہیںنچلی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی جسے ممبئی ہائیکورٹ نے برقرار رکھا تھا ۔
محمدیعقوب اور اصغرقادر شیخ کو قانونی مدد فراہم کرنے والی تنظیم ”جمعیت علمائے ہند “کی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس سدھ نشو دھولیہ پر مشتمل سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے دونوں کی ضمانت منظور کی۔سماعت کے دوران سینئر ایڈوکیٹ نتیاراما کرشنن نے عدالت کو بتایا کہ عرض گزار گزشتہ چوبیس برس سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں اور ہائیکورٹ کے فیصلے کےخلاف دائر اپیل تقریباً دو برس سے سپریم کورٹر میں زیر سماعت ہے جس پر مستقبل قریب میں حتمی بحث ہونے کے امکانات نہیں ہیں لہذا عرض گزاروںکو ضمانت پر رہا کیا جائے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button