انسانی حقوق

مقبوضہ کشمیر :میر واعظ عمر فاروق ایک بار پھر گھر میں نظربند

قابض انتظامیہ نے انہیں چچا کی نماز جنازہ میں شرکت کی اجازت نہیں دی

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں قابض انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء میر واعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر گھر میں نظربند کر کے انہیں اپنے مرحوم چچا میر واعظ محمد احمد شاہ کی غائبانہ نماز جنازہ میں شرکت کی اجازت نہیں دی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں جار ی ایک ویڈیو بیان میں اپنے چچا کی نماز جنازہ میں شرکت سے روکنے کیلئے انہیں ایک بارپھر گھر میں نظربندی کی مذمت کی ہے ۔ انہوں نے قابض انتظامیہ نے کشمیریوں کے تمام مذہبی اور سیاسی حقوق سلب کر رکھے ہیں ۔انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سے سوال کیاکہ کیامقبوضہ کشمیرمیں تعزیت پرسی کرنا اور نماز جنازہ میں شرکت کرنا بھی اب ایک جرم ہے ۔ انہوںنے قابض انتظامیہ کے اس طرز عمل پر سخت افسوس کا اظہار کیا۔ مقبوضہ کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے ایک بیان میں میر واعظ محمد احمد شاہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا ہے ۔ انہوں نے مرحوم کی بلندی درجات اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔
واضح رہے کہ میر واعظ عمر فاروق چچا میر واعظ محمد احمد شاہ ہفتہ کے روز اسلام آباد پاکستان میں انتقال ہو گیاتھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button