جموں

جموں : بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکار کی خودکشی

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے شہر جموں میں بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے ایک اہلکار نے خودکشی کر لی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 33سالہ بی ایس ایف اہلکارنتیش کمار بھارتی پنجاب کے علاقے پٹھان کوٹ کا رہائشی تھا۔جس نے جموں کے نواحی علاقے پالورا میں اپنے رہائشی کمرے میں پھندہ لگا کر خودکشی کی۔ایک پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ بی ایس ایف کے جموں ہیڈکوارٹر میں تعینات نتیش کمار اپنی بیوی اور نابالغ بچے کے ہمراہ نجی رہائش گاہ میں قیام پذیر تھا۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج ہسپتال منتقل کردیاہے جبکہ خودکشی کی وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے تفتیش جاری ہے ۔مقبوضہ علاقے میں جنوری 2007سے خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 609ہو چکی ہے ۔ مقبوضہ علاقے میں تعینات بھارتی فوجیوں کو شدید اعصابی اورذہنی تنائو کا سامنا ہے۔
ادھر بھارتی فوج کی 63راشٹریہ رائفلزکی ایک گاڑی ضلع راجوری کے علاقے کالاکوٹ میں بڈوگ کے قریب حادثہ پیش آنے سے ایک بھارتی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button