پاکستان
پاکستان تمام بین الاقوامی فورموں پر تنازعہ کشمیر کو اجاگر کرے گا، طاہر محمود اشرفی
اسلام آباد: وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان اسلامی تعاون تنظیم سمیت تمام بین الاقوامی فورموں پر تنازعہ کشمیر کو اجاگر کرے گا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حافظ طاہر محمود اشرفی نے آج اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے غیرقانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے بارے میں بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ ناقابل قبول ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں پرعملدرآمد میں مضمر ہے۔انہوں نے اس موقع پر حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے تعاون سے ملک بھر میں مناسک حج کی ادائیگی کے بارے میں مہم چلانے کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ سرکاری سکیم کے تحت حج کے اخراجات میں ایک لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے۔