مقبوضہ جموں و کشمیر

اسلامی تعاون تنظیم بھارت کو لگام دینے کیلئے مشترکہ پالیسی وضع کرے

سرینگر 08دسمبر (کے ایم ایس)
کل جماعتی حریت کانفرنس نے اسلامی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل حسین براہیم طحہٰ پر زوردیا ہے کہ وہ تمام رکن ممالک کی مشاورت سے بھارت اور اسکے غیر قانونی طور پر زیرقبضہ جموں و کشمیر کے مسلمانوں کیلئے بھارت کے خطرناک منصوبے کے خلاف اسکے سیاسی اور معاشی بائیکاٹ کیلئے ایک مشترکہ پالیسی وضع کریں ۔
یہ اپیل او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین براہیم طحہٰ کی قیادت میں تنظیم کے پانچ رکنی وفد کے پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے تین روزہ دورے سے قبل کی گئی ہے۔ وفد ہفتہ کے روز پاکستان پہنچ رہا ہے ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں جینوسائیڈ واچ اور انسانی حقوق کی دیگر بین الاقوامی تنظیموں کی رپورٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے بھارت اور مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کوصفحہ ہستی سے مٹانے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button