مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں ایک لاکھ سے زائد کتابیں جل کر خاکستر ہوگئیں

BOOKSسرینگر13دسمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں ایک لاکھ سے زائد کتابیں جل کر خاکسترہو گئیں۔
سرینگر کی ریگل لین میں ممتا بک ڈپو میں پیر کی رات کو آگ لگنے سے ہزاروں کتابیں جل گئیں۔اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کے فورا بعد فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے۔ دو فائر انجنوں اور آگ بجھانے والے عملے نے 2 گھنٹے کے بعد آگ پر قابو پالیاتاہم اس وقت تک ایک لاکھ سے زائد کتابیں جل کر خاکستر ہوگئی تھیں۔آگ لگنے کی وجہ بجلی کا شارٹ سرکٹ بتایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button