مقبوضہ جموں و کشمیر

سیاسی وسماجی گروپوں کی گورنرکو مزید اختیارات دینے کے خلاف بھوک ہڑتال پر جانے کی دھمکی

on strike

جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کئی سیاسی وسماجی گروپوں نے بھارتی وزارت داخلہ کی طرف سے لیفٹیننٹ گورنر کو مزید اختیارات دینے کے حالیہ حکم نامے کے حوالے سے کہاہے کہ اگر رواں ماہ کے آخر تک حکم نامہ واپس نہ لیاگیا تووہ بھوک ہڑتال پر جائیں گے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموں میں منعقدہ ایک اجلاس میں مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں سابق وزیر گلچین سنگھ چاڑک، سابق رکن پارلیمنٹ عبدالرشید، کانگریس کے نریندر گپتا، نیشنل کانفرنس کے وجے لوچن اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ویرندر سنگھ سونو نے شرکت کی۔اجلاس میںکمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ کے نمائندوں، انٹرنیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر آئی ڈی کھجوریا اور وکلا ء سمیت مختلف سماجی کارکنوں نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button