مقبوضہ جموں و کشمیر
ضلع اسلام آباد سے 22سالہ لڑکے کی لاش برآمد
سرینگر 29مئی(کے ایم ایس) غیر قانونی طورپربھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میںجنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد سے آج ایک22 سالہ لڑکے کی بوسیدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کچھ مقامی لوگوں نے لاش کو اسلام آباد کے علاقے براری آنگن میں اتسرو گائوں کے جنگلی علاقے میں پڑا دیکھا اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا۔مرنے والے کی شناخت محمد اشرف بوکڑ کے طور پر ہوئی ہے جو کہ سرسر جموں کا رہائشی ہے اور اس وقت گڈویل لارنو میں رہتاتھا۔ اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔