مقبوضہ جموں و کشمیر

کانگریس رہنما کا مقبوضہ جموں وکشمیر میں فوجیوں کے ہاتھوں بے گناہوں کے قتل پر پارلیمنٹ میں بحث کا مطالبہ

Adhir-Ranjan-Chowdhuryنئی دہلی19دسمبر(کے ایم ایس)بھارت میںکانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں فوجیوں کے ہاتھوں بے گناہوں کے قتل پر پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وادی میں بے گناہ شہری اپنی جانیں گنوا رہے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ادھیر رنجن چودھری نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جموں و کشمیر میں بے گناہ شہری اپنی جانیں گنوا رہے ہیں اور یہ سلسلہ رک نہیں رہا ہے۔انہوں نے کہا فورسز کی غلطیوں کی وجہ سے بے گناہ لوگ اپنی جانیں گنوا رہے ہیں۔انہوں نے مودی حکومت کے اس دعوے کا مذاق اڑایا جو اس نے دفعہ 370کو منسوخ کرتے ہوئے کیا تھا کہ بھارت آزاد کشمیر اور اکسائی چن پر قبضہ کر لے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج پنڈتوں کو وادی سے زبردستی نکالا جا رہا ہے۔کانگریس رہنما نے کہا کہ ہم جموں و کشمیر کی صورتحال پر لوک سبھا میں تفصیلی بحث چاہتے ہیں۔انہوں نے جموں خطے کے قصبے راجوری کے ایک حالیہ واقعے کا بھی ذکر کیا جہاں جمعہ کے روز ایک فوجی کیمپ کے گیٹ کے قریب دو شہریوں کو گولی مار کر قتل اور تیسرے کوزخمی کر دیا گیا ہے۔ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ راجوری میں فوج کی غلطی کی وجہ سے بے گناہ لوگوں کی جانیں گئی ہیں، حکومت کو اس پرکم از کم بیان دینا چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button