مقبوضہ جموں و کشمیر

سید علی گیلانی کے اہلخانہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی شدید مذمت

 

سرینگر06 ستمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں نظربند حریت رہنما میرواعظ عمر فاروق کی سرپرستی میں قائم حریت فورم نے مودی حکومت کی طرف سے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کے اہلخانہ کے خلاف کالے قانون یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فورم نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ 92 سالہ حریت رہنما کی میت کو قبضے میں لینے اور اہلخانہ کی شرکت کے بغیر فوجی محاصرے میں ان کی تدفین کے بارے میں سید علی گیلانی کے دو بیٹوںکی طرف سے ذرائع ابلاغ کو بتائی گئی تفصیلات خوفناک اور دردناک ہیں۔ بیان میں کہاگیا کہ یہ کارروائی غیر انسانی ہے کیونکہ ایک انسان صرف تصور کر سکتا ہے کہ اس خاندان پر کیا بیتی ہوگی۔بیان میں کہاگیا کہ ان سختیوںکے بعد قابض حکام اب مرحوم رہنما کے اہلخانہ کو مقدمات کے اندراج اور گرفتاریوں کی دھمکیوں سے ہراساں کرکے اپنی بربریت کو بے نقاب کررہے ہیں۔ فورم نے کہا کہ دکھ اور نا انصافی کی اس گھڑی میں پوری قوم مرحوم رہنما کے اہلخانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button