مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجیوں کی فائرنگ میں ایک کشمیری شہید

 

سرینگر08اکتوبر (کے ایم ایس )
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع اسلام آباد میں ایک کشمیری کو شہید کردیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی سینٹرل ریزروپولیس فورس کی 40بٹالین کے اہلکاروں نے ضلع کے علاقے Monghalپل پرنہتے کشمیری شہری یپرویز احمد کو اس وقت گولی مار کر شہید کردیا جب وہ اپنی گاڑی میں سفر کر رہاتھا۔
ایک عینی شاہد نے میڈیا کو بتایاہے کہ سی آر پی ایف اہلکاروں نے پرویزکی کی گاڑی پر فائرنگ کرکے اسے گاڑی کے اندر ہی شہید کر دیا۔
ادھر سرینگر کے علاقے صفاکدل میں بھارتی سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے بنکر پر دستی بم سے حملہ کیاگیا تاہم بم بنکر کے جال سے ٹکراکر بنکر کے باہر سڑک پرپھٹ گیا جس سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء اور انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغا حسن الموسوی الصفوی اور جموں وکشمیر پیپلز لیگ سمیت دیگر حریت رہنمائوںا ور تنظیموں نے اپنے بیانات میں پرویز احمد کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی فوجی مقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوں کی نسل کشیُ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button