بیانات

علی رضا کاسفارتکار عارف کمال کو خراج عقیدت، کشمیر کاز کے لئے خدمات کو سراہا

برسلز31دسمبر (کے ایم ایس)کشمیر کونسل یورپ کے چیئرمین علی رضا سید نے پاکستان کے سابق سفارتکار عارف کمال کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کشمیر کاز کے لیے ان کی خدمات کو سراہاہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق علی رضا سیدنے اپنے تعزیتی بیان میں سابق سفارتکار مرحوم عارف کمال کی سفارتی خدمات خاص طور پر کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔بیا ن میں کہاگیاکہ عارف کمال نے خاص طور پر اگست 2019ء میں مودی حکومت کی طرف سے جموںو کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے خلاف واضح موقف اختیار کیا اور اسے بین الاقوامی اصولوں اور قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ عارف کمال شاندار سفارت کار،باعمل دانشور اور باصلاحیت انسان تھے۔ ان کی کمی پاکستان کے دانشور حلقوں میں مدتوں محسوس کی جائے گی۔علی رضا سید نے کہاکہ ہم عارف کمال کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔یاد رہے کہ عارف کمال تین دہائیوں پر محیط اپنے سفارتی دور کے دوران روس، سعودی عرب، قطر اور ایران سمیت مختلف ممالک میں تعینات رہے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button