بھارت

کرناٹک : 10 دلت پروفیسر امتیازی سلوک پر مستعفی ٰ

بنگلورو: بھارتی ریاست کرناٹک میں کم از کم 10دلت پروفیسروں نے امتیازی سلوک کا نشانہ بنائے جانے پر استعفیٰ دیدیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کرناتک کے دارلحکومت بنگلور ویونیورسٹی کے پروفیسروں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے انہیں ان کے تدریسی کام کے ساتھ ساتھ انتظامی فرائض بھی دیے تھے۔ تاہم حال ہی میں انکے کردار کو بالکل محدود کر دیا گیا اور ان کی استحقاتی چھٹیاں بھی ختم کی گئیں ۔ دلت پروفیسروں نے کہا کہ انہوں نے کئی بار معاملہ یونیورسٹی حکام کے نوٹس میں لایا لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا لہذا ہم مستعفی ہونے پر مجبور ہو گئے۔
استعفیٰ دینے والوں میں پروفیسر سی سوماشیکر ۔ ناگیش پی سی ،سدیش ، مرلیدھر اور دیگر شامل ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button