مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:کشمیریوں کی بے دخلی کی غیر قانونی مہم کی وجہ سے شدید خوف پایاہے، عمر عبداللہ

سرینگر06فروری(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ پورے مقبوضہ علاقے میں کشمیریوں کی بے دخلی کی غیر قانونی مہم کی وجہ سے بڑے پیمانے پر خوف پایاہے۔
عمر عبداللہ نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے کونے کونے میں شروع کی گئی بے دخلی کی جبری مہم کی وجہ سے کشمیری شدید خوف ودہشت میں مبتلا ہیں۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کو ڈرانے سے کوئی نتیجہ نہیں نکلے گااور بلڈوزر سے کشمیریوں کے گھروں کو گرانا بند کریں ، یہ ہمارا پہلا مطالبہ ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ مقبوضہ علاقے میں اختلاف رائے رکھنے کو جرم قرار دے دیاگیا ہے ۔ عمر عبداللہ نے کہاکہ اب جبکہ میں کشمیریوں کے گھروں کو مسمار کرنے کی مہم کے خلاف کھل کر بات کر رہے ہیں تو قابض حکام نیشنل کانفرنس کے رہنمائوں کی مزید املاک مسمار کر دیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے لوگوں کو مذہب، ذات پات، رنگ و نسل اور برادری کی بنیاد پر تقسیم کردیا ہے اور اب وہ انہیں معاشی بنیادوں پر بھی تقسیم کرنا چاہتی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button