بیانات

کشمیری اپنے حق خودارادیت سے دستبردار نہیں ہوں گے، علی رضا سید

برسلز 06 جنوری (کے ایم ایس) کشمیر کونسل یورپ کے چیئرمین علی رضا سید نے کہا ہے کہ کشمیری اپنے حق خودارادیت سے دستبردار نہیں ہوں گے جس کا عالمی برادری نے وعدہ کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق علی رضا سید یوم حق خودارادیت کے سلسلے میں برسلز میں کونسل کی کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ 5 جنوری 1949 کی قرارداد تنازعہ کشمیر کے حل کی بنیاد فراہم کرتی ہے جبکہ بھارت کا منفی رویہ تنازعہ کشمیر کے حل میں رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قسمتی کی بات ہے کہ عالمی ادارہ اپنی قراردادوں پر عملدرآمدکرانے میں ناکام رہا ہے جس کے نتیجے میں کشمیری عوام مسلسل مصائب کا شکار ہیں۔علی رضا سید نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن مسئلہ کشمیر کے حل سے جڑا ہوا ہے اور اس مسئلے کے حل تک خطے میں امن و خوشحالی نہیں آئے گی۔علی رضا سید نے کہا کہ بھارت کا قبضہ ختم ہونا چاہیے اور کشمیریوں کو اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کرنے کا حق دیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر پر اپنا غیر قانونی قبضہ جاری رکھنے کے لیے مسلسل بدترین ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ مودی حکومت نے اپنی فورسز کو حق پر مبنی کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے کیلئے ان پر مظالم کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔
علی رضا سید نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ تنازعہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button