مقبوضہ جموں و کشمیر

کوئی بھی سکھ کشمیر چھوڑ کر نہیں جائے گا، یونائیٹڈ سکھ فورم

 

سرینگر 10اکتوبر (کے ایم ایس )
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں” یونائیٹڈ سکھ فورم“ نے دو اساتذہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی سکھ کشمیر نہیں چھوڑے گا ۔ فورم نے مقبوضہ علاقے کی تمام برادریوں سے اپیل کی کہ وہ متحد ہو جائیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یونائیٹڈ سکھ فورم کے صدر منمیت سنگھ نے سرینگر میں ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ کوئی بھی سکھ کشمیر نہیں چھوڑ رہا ہے کیونکہ یہ زمین کشمیری سکھوں اور مسلمانوں دونوں کی ہے۔ انہوں نے کہا ہمیں ان عناصر کے خلاف لڑنے کے لیے متحد ہونا ہوگا جو برادریوں کے درمیان خلا پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری بھائی چارے کے تحفظ کیلئے مسلم علما ئ، مفتیوں اور سکھ برادری کے رہنماو¿ں کو متحد ہو کر ایسے عناصر سے نمٹنے کے لیے آگے آنا چاہیے جو دونوں برادریوں کے درمیان پھوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
دریں اثنا ، گرودوارہ پربندک کمیٹی (جی پی سی) کے جنرل سکریٹری نوتیج سنگھ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتی برادری کے ارکان اس وقت تک ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوں گے جب تک حکام وادی میں ان کے تحفظ کی یقین دہانی نہیں کراتے۔انہوں نے کہا کہ حکام کشمیر میں اقلیتی برادری کی حفاظت میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہمارے سرکاری ملازمین کو تحفظ فراہم کریں اور اقلیتی برادری والوں کو یقین دلائیں کہ وہ وادی میں محفوظ ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button