گجرات: اونچی ذات کی لڑکی سے شادی کرنے پر حجام برادری کا بائیکاٹ
موڈاسہ گجرات20جنوری (کے ایم ایس) بھارتی ریاست گجرات کے ضلع سابر کانتھہ کے ایک گاﺅ ں بھوٹا واد میں حجام برادری کے ایک نوجوان کی اونچی ذات کی ایک ہند و خاتون سے شادی کی پاداش میں برادری کے 17خاندانوں کو بائیکاٹ کا سامنا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ایک متاثرہ شخص پربھو داس نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ ہماری برادری کے ایک نوجوان نے پٹیل خاندان کی ایک لڑکی سے شادی کی ہے جس پر اونچی ذات والوں نے ہمارامعاشرتی بائیکاٹ کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے پٹیل خاندان کے مردوں سے بات چیت کی کوشش ہے لیکن و ہ بائیکاٹ پر بضد ہیں اور ہمیں گاﺅں سے نکال دینا چاہتے ہیں۔بربھوداس نے کہا کہ ہمیں دودھ ، روٹی اور دیگربنیادی اشیائے ضروریہ خریدنے کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی ، ہمارے بچوں کو سکول میں بیٹھنے نہیں دیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ہم سخت مشکلات کا شکار ہیں ۔ انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لے۔