بھارت

بھارت بھر میں چھاپوں کے دوران پاپولر فرنٹ کے 2سومسلم کارکن گرفتار

نئی دلی 27ستمبر (کے ایم ایس)
بھارت میں اقلیتوں کی آواز کو دبانے کیلئے مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے پاپولر فرنٹ آف انڈیاسے وابستہ مسلم کارکنوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈائون اور چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔
بھارتی پولیس اور خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے ریاست اتر پردیش، مدھیہ پردیش، گجرات، آسام، کرناٹک، دلی اور مہاراشٹر میں جاری چھاپوں کے دوران پاپولرفرنٹ آف انڈیا کے مزید200کے قریب کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ان گرفتاریوں سے مودی حکومت کا خوف ظاہر ہوتا ہے کہ فرنٹ کے کارکن پولیس،این آئی اے اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی پکڑ دھکڑ کی کارروائیوں کے خلاف زبردست احتجاج کا منصوبہ بنا سکتے ہیں۔7ریاستوں میں تازہ چھاپوں کے درمیان منگل کو پاپولر فرنٹ آف انڈیاکے تقریبا 200 ارکان کوگرفتار کیا گیاہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button