پاکستان

ڈیووس: وزیر خارجہ نے عالمی اقتصادی فوم میں کشمیر کا مسئلہ اٹھایا

ڈیووس 20جنوری(کے ایم ایس)
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فوم میں کشمیر کا مسئلہ اٹھایا ہے۔
سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے دوران سیکورٹی اور کوآر ڈینیشن کے موضوع پراجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ یوکرین کے معاملے پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کیا جارہا ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ مغرب نے کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمدنہیں کرایا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارتی تسلط سے آزادی کے لیے کشمیریوں کی نظریں عالمی برادری کی طرف لگی ہوئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ممالک کے درمیان ہر متنازعہ اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں تنازعات کے حل کے لیے مثبت سوچ اپنانا ہو گی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button