پاکستان

وزیر خارجہ کی طرف سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ

موریطانیہ 16 مارچ (کے ایم ایس) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری موریطانیہ کے شہرNouakchottمیں او آئی سی کونسل آف وزرائے خارجہ (سی ایف ایم) کے دو روزہ 49ویں اجلاس سے بطور چیئرمین اپنا خطاب کر رہے تھے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیر اور پاکستان جغرافیہ، عقیدے، تاریخ اور ثقافت سے بندھے ہوئے ہیں اور پاکستان کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد میں ان کی مکمل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے قرارداد منظور کی تھی کہ جموں و کشمیر کے عوام کو عالمی ادارے کے زیر اہتمام استصواب رائے کے ذریعے حق خود ارادیت دیاجائے گا۔ تاہم بھارت اس فیصلے کو لاگو کرنے کے اپنے عزم سے پیچھے ہٹ گیا اور دھوکہ دہی اور طاقت کا سہارا لیا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کے تین سال بعد یہ واضح ہے کہ اس کی نوآبادیاتی مہم ناکام ہو گئی ہے۔انہوںنے کہا کہ کشمیری عوام اپنی آزادی اور حق خود ارادیت کی جدوجہد میں ضرور کامیاب ہونگے۔
بلاول بھٹو زرداری نے او آئی سی ممالک پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کو ان کا ناقابل تنسیخ حق دلانے کے لیے موثر کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ او آئی سی رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر اور او آئی سی کے سیکرٹری جنرل اور ان کے خصوصی ایلچی نے کشمیری عوام کے منصفانہ مقصد کی وکالت میں گراں قدر تعاون کیا ہے۔ وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ تنازعہ کشمیر کے حل کے بغیر پاکستان اور بھارت کے درمیان پائیدار امن ممکن نہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button