مقبوضہ جموں و کشمیر

نام نہاد یوم جمہوریہ سے قبل بھارتی فوجیوں کی تلاشی کی کارروائیوں میں تیزی

سرینگر22جنوری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے 26جنوری کو بھارت کے یوم جمہوریہ سے قبل نام نہاد حفاظتی اقدامات کے نام پر سرینگر شہر اوردیگر علاقوںمیں چیکنگ اورجامہ تلاشی کی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لوگوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کو بڑی تعداد میں تعینات کیا گیا ہے۔ فورسز کے اہلکاروں نے ہر سڑک اور چوک پرناکے لگائے ہیں جہاں مسافروں اور پیدل چلنے والوں کی جامہ تلاشی لی جارہی ہے اور گاڑیوں کی اچھی طرح چیکنگ کی جارہی ہے۔شہر میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔ سرینگر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس اہلکاروں کو گاڑیوں کی اچانک چیکنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس شہر میں موٹر سائیکل سواروں اور گاڑیوں کے مسافروں کی بھی تلاشی لے رہی ہے۔اسی طرح دیگر قصبوں اور اہم سڑکوں اور شاہراہوں پر بھی چوکیاں قائم کی گئی ہیں جہاں بھارتی فوجی عوام کو ہراساں کررہے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button