مقبوضہ جموں و کشمیر

کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پرمزیدبھارتی بی ایس ایف اہلکار تعینات

جموں 31 دسمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس نے جموں خطے میں کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پر مزید فوجی تعینات کر دئے ہیں ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کی طرف سے کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پر مزید فورسز اہلکاروں کی تعیناتی کا مقصد ایل او سی کے ساتھ جموں، سانبہ اور کٹھوعہ ضلع کے کشمیریوں میں خوف وہراس پیدا کرنا اور ان کی سرگرمیوں کو محدود کرنا ہے ۔بھارتی سرکاری ذرائع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ کنٹرول لائن اورورکنگ بائونڈری پر اضافی فورسز کی تعیناتی موسم سرما کی انتظامی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ذرائع نے تسلیم کیاکہ رواں سال 26 فروری کوبھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد سے دراندازی کی کوئی کوشش نہیں ہوئی ہے ۔ بی ایس ایف کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ شدید سردموسم میں دھند کی وجہ سے جموں کے آر ایس پورہ سیکٹر میں بی ایس ایف کے مزید جوانوں تعینات کئے گئے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button