مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجیوں نے دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا
سرینگر22 ستمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے سوپور قصبے سے دو کشمیری نوجوانوں کوگرفتار کرلیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو قصبے کے علاقے بوٹینگو میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔ فوجیوں نے نوجوانوں کے قبضے سے مبینہ طورپر مشتبہ مواد برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے ۔