مقبوضہ جموں و کشمیر

ادھم پور میں کار کھائی میں گرنے سے میاں بیوی کی موت

 

جموں26مارچ(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع ادھم پور کے علاقے چنانی میں ہائی وے پرایک کارگہری کھائی میں گرنے سے میاں بیوی کی موت ہو گئی ہے۔
مرنے والوں کی شناخت میتھرا رامبن کے 43سالہ روہت ویداور اس کی 36سالہ بیوی منجو دیوی کے نام سے ہوئی ہے۔کاررامبن سے جموں جا رہی تھی کہ ہفتے کی رات سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جاگری۔مقامی لوگوں اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو سب ڈسٹرکٹ اسپتال چنانی پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے میاں بیوی کو مردہ قرار دیا۔پوسٹ مارٹم اور تمام قانونی ضابطے کی تکمیل کے بعد لاشوں کو آج لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ مواد

Leave a Reply

Back to top button
%d