مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر:ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا دل کا دورہ پڑنے کے واقعات میں اضافے پر اظہار تشویش
سرینگر28 جنوری(کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں ”ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ” نے مقبوضہ علاقے میں دل کا دورہ پڑنے کے واقعات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں کیلئے”سی پی آر”تربیت کا مطالبہ کیا ہے۔
ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر نثار الحسن نے ایک بیان میں کہا کہ ہر کسی کو کار ڈیو پلمو نر ی ریسیٹیشن (سی پی آر)کی تربیت دی جانی چاہیے تاکہ بروقت امداد فراہم کر کے جان بچائی جاسکے۔ انہوںنے کہا کہ سی پی آر کو سکول کے نصاب کے ایک حصے کے طور پر بھی پڑھایا جانا چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ جان بچانے والی اس مہارت سے واقف ہوں۔انہوںنے کہا کہ اگر چہ سی پی آر زندگی بچانے والی سب سے اہم تکنیکوں میں سے ایک ہے لیکن بدقسمتی سے کشمیر میں زیادہ تر لوگ اس سے واقف نہیں رکھتے ۔