مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر اوھمپور میں گر کر تباہ،دونوں پائیلٹ ہلاک

 

سرینگر21 ستمبر (کے ایم ایس )
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر آج ضلع ادھمپور میں گر کر تباہ ہوگیاجبکہ حادثے میں دونوں پائیلٹ بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کے علاقے شیو گڑھ دھر میں پیش آنے والے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں دونوں پائلٹ شدید زخمی ہوگئے تھے ۔ سرکاری حکام کے مطابق دونوں پائلٹوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں شدید دھند کے باعث حد نظر میں کمی کے باعث ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا ۔ڈی آئی جی اودھمپور سلیمان چوہدری نے بتایا ہے کہ پولیس اہلکاروںکی ٹیموںکو حادثہ کی جگہ پر بھجوادیاگیا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button