مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں یاترا کے نام پرپیراملٹری فورسز کی 500اضافی کمپنیاں تعینات کررہا ہے

troops morجموں:بھارت غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں امرناتھ یاترا کی آڑ میں پیراملٹری سینٹرل آرمڈ پولیس فورس (سی اے پی ایف)کی 450سے 500اضافی کمپنیاں تعینات کر رہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سالانہ امرناتھ یاترا 29جون سے شروع ہوگی اور 19اگست تک جاری گی۔تاہم ،یاترا کا پہلا قافلہ جموں میں بھگوتی نگرکے بیس کیمپ سے 28جون کو روانہ ہوگا جبکہ گاندربل اور اسلام آباد اضلاع کے بال تل اور نونہ ون بیس کیمپوں سے یاتری 29جون سے اپنا سفر شروع کریں گے۔قابض حکام نے بتایا کہ یاترا کے لیے پیراملٹری فورسز کی کل 450سے 500اضافی کمپنیاں تعینات کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی کشمیرمیں امرناتھ غار سمیت چند حساس مقامات پر فوج کو بھی تعینات کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ امرناتھ یاترا کے لیے فورسز کی تعیناتی 20جون سے شروع ہوگی اور یاترا کے آغاز سے پہلے 25جون تک مکمل کی جائے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button