مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں کشمیر:پیلی برف باری نے لوگوں کو حیرت زدہ کردیا

سرینگر10 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے کچھ حصوں میں پیلی اور گرد آلود برف باری ہوئی ہے جس کے باعث لوگ حیرت زدہ ہوگئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقبوضہ علاقے کے محکمہ موسمیات نے دعویٰ کیا کہ جمعرات کو شمالی کشمیر میں پیلی اور گرد آلود برف باری پاکستان اور افغانستان سے آنے والی ہواو¿ں کی وجہ سے ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ جمعرات کو شمالی کشمیر کے علاقوں میں گرد آلود برف باری دیکھنے میں آئی۔ لوگوں نے اس پر تشویش کا اظہار کیا اور برف کی ویڈیوز سوشل میڈیا پرشیئر کیں جس کے بعد اس بارے میں محکمہ موسمیات کی وضاحت سامنے آئی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button