مقبوضہ جموں و کشمیر

شہدائے گاﺅ کدل کو شاندار خراج عقیدت پیش

سرینگر20 جنوری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماوں اور تنظیموں نے شہدائے گاﺅ کدل کو ان کی برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی بیش بہا قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔
بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پویس فورس(سی آر پی ایف ) کے اہلکاروں نے 21 جنوری 1990 کو سری نگر کے علاقے گاو¿ کدل میں پرامن مظاہرین پر فائرنگ کرکے 50 سے زائد افراد شہید جبکہ سینکڑوں زخمی کر دیے تھے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماو¿ں اور تنظیموں غلام محمد خان سوپوری، زمرودہ حبیب، یاسمین راجہ، فریدہ بہن جی، انجینئر ہلال احمد وار، ڈاکٹر مصعب، مولانا ساجد ندوی، جموں و کشمیر مسلم لیگ اور تحریک حریت جموں و کشمیر نے سرینگر میں اپنے بیانات میں شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ سات دہائیوں سے حق خودارادیت کے عظیم مقصد کے لیے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ شہداءکی قربانیاں تحریک آزادی کا ایک قیمتی اثاثہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنے شہداءکے عظیم مشن کو ہر قیمت پر پایہ ءتکمیل تک پہنچائیںگے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button