آزاد کشمیر

مظفرآباد میں شہید مقبول بٹ اور شہید افضل گورو کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام

 

مظفرآباد 12فروری(کے ایم ایس)انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس جموں و کشمیر نے مظفرآباد میں محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کے یوم شہادت کے سلسلے میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت نے کشمیر کی تحریک آزادی میں کردار ادا کرنے پرمحمد مقبول بٹ کو 11فروری 1984کو اورمحمد افضل گورو کو 9 فروری 2013 کو نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں پھانسی دی تھی۔ ان کے اجساد خاکی جیل کے احاطے میں ہی مدفون ہیں۔ انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈہیومن رائٹس کے وائس چیئرمین مشتاق الاسلام، پاسبان حریت کے چیئرمین عزیر احمد غزالی، لبریشن کمیشن کے ڈائریکٹر راجہ اسلم، عثمان علی ہاشم، محمود احمد شاہ، لیاقت رانا، فیاض احمد اور دیگر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے اوروہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔مقررین نے تحریک آزادی کشمیر میں قائدانہ کردار ادا کرنے پر دونوں شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور جدوجہد آزادی کو مکمل کامیابی تک جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button