مقبوضہ جموں و کشمیر

عدالت نے منشیات کی سمگلنگ میں ملوث 5بھارتی فوجیوں کی درخواست ضمانت مسترد کرد ی

سرینگر13فروری (کے ایم ایس )
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کپواڑہ کی ڈسٹرکٹ عدالت نے منشیات کی سمگلنگ میں ملوث 5بھارتی فوجیوں اور 4شہریوں کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی جنہیں گزشتہ ماہ کپواڑہ سے گرفتار کیاگیا تھا۔
ضمانت کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کپواڑہ نے فیصلہ دیا کہ فوجی اہلکار "جو معاشرے کے محافظ ہیں، مجرم بن گئے ہیں۔منشیات کی غیر قانونی خریدوفروخت میں ملوث ہیں اور انکی ان کی حراست میں تفتیش ضروری ہے۔بھارتی سپریم کورٹ کے 2022کے فیصلے اور جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹس کے دو فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے عدالت نے ضمانت کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے فیصلہ دیا کہ کشمیر میں "منشیات کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے” اور اس لعنت کا شکار معاشرے کی نوجوان نسل ہے جن کے مستقبل کو تاریک کر کے انہیں اس لت میں مبتلا کیاجارہا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button