مقبوضہ جموں و کشمیر
رام بن: شدید سیلاب سے ایک خاتون اور اسکے دو بچے بہہ گئے
سرینگر:
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے ضلع رام بن کی تحصیل راج گڑھ میں بادل پھٹنے سے ایک خاتون اور اس کے دو بچے بہہ جانے کا خدشہ ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بادل پھٹنے سے راج گڑھ میں گورنمنٹ مڈل سکول گڈگرام کی عمارت بھی بہہ گئی۔شدیدسیلاب سے ضلع رام بن کے علاقے راج گڑھ میں چار گاڑیاں بھی بہہ گئی ہیں۔