مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:پولیس کے ریٹائرڈ ملازمین کا جموں میں احتجاجی مظاہرہ

جموں 07 دسمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پولیس کے ریٹائرڈ ملازمین نے جموں میں پریس کلب کے باہر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نان گزیٹڈ پولیس پنشنرز ویلفیئر فورم کے چیئرمین اجیت سنگھ کی قیادت میں ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد نے پریس کلب جموں کے باہر جمع ہوکر پنشنوں سے متعلق اپنے دیرینہ مطالبات کو نظر اندا ز کرنے پر قابض انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بلند کئے۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اجیت سنگھ نے پولیس پنشنرز کے جائز اور حقیقی مطالبات کو نظر انداز کرنے پر قابض حکام کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button