مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی کے دور حکومت میں جموں کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، سابق ممبر انڈین پارلیمنٹ

 

سرینگر 21فروری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پارلیمنٹ کے سابق رکن چوہدری لال سنگھ نے کہا ہے کہ مودی حکومت کے دور میں جموں کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔
ضلع کٹھوعہ کی تحصیل ہیرا نگر کے گائوں گیال وانڈ میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سابق رکن پارلیمنٹ نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کو اس کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے پورے جموں خطے کی صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں منظور ہونے والا ہر قانون عوام دشمن اور غیر اخلاقی اور جمہوریت کی روح کے خلاف ہے۔انہوں نے افسوس ظاہر کیاکہ معمر خواتین کو بھی انکی پنشن کے حصول کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانی پڑ رہی ہیں اور بیشتر پنشن کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ڈپریشن میں چلی گئی ہیں ۔اس موقع پر خطاب کرنے والوں میں بی ایل کنڈلی، نریندر شرما اور ایڈوکیٹ ترلوک ناتھ بھی شامل تھے۔اجتماع میں پروفیسر ایچ آر شرما، دیپک جسروٹیا، جتندر پپو، بلبیر سنگھ آزاد، کرن سنگھ مکھانی، دیویانش ورما اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button