مقبوضہ جموں و کشمیر

ہیٹ اسٹروک کے باعث نئی دہلی میں کشمیری نوجوان کی موت

heatstrok

نئی دہلی: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے ضلع بارہمولہ سے تعلق رکھنے والے ایک کشمیری نوجوان کی نئی دہلی میں ہیٹ سٹروک کی وجہ سے موت ہوگئی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے جہانگیر پورہ کا رہائشی26سالہ نوجوان یونس نذیر شدید گرمی کے باعث نئی دہلی میں دوارکا میٹرو سٹیشن کے قریب اپنے اپارٹمنٹ میں بے ہوش ہوگیا۔ اسے قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔نئی دہلی میں ایچ پی الیکٹرانکس کمپنی میں ملازمت کرنے والے نوجوان کے اچانک انتقال سے ان کے اہلخانہ شدید صدمے سے دوچار ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button