مقبوضہ جموں و کشمیر
کولگام: حملے میں پولیس افسر ،تین بھارتی فوجی زخمی
سری نگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع کولگام میں ایک حملے میں بھارتی پولیس کا ایک اسسٹنٹ سپرانٹنڈنٹ (اے ایس پی) اور تین بھارتی فوجی زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس افسر اور فوجی اہلکار ضلع کے علاقے آدیگام میں ہونے والے حملے میں زخمی ہو گئے۔حملہ بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز ، پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف) اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ کی طرف سے علاقے میںجاری محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران کیا گیا۔ آخری اطلاعات تک بھارتی فوج کا مشترکہ آپریشن جاری تھا۔
دریں اثنا، بھارتی فورسز کی طرف سے جموں خطے کے پونچھ، راجوری، کشتواڑ اور ادھم پور اضلاع کے مختلف علاقوں میں بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔