جموں

پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کے خلاف جموں میں احتجاجی مظاہرہ

جموں 27فروری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں کے باہو فورٹ کے لوگوں نے مقبوضہ علاقے میں مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
باہو فورٹ جموں وارڈ نمبر48کے کارپوریٹر شام لال بسن نے مظاہرے کی قیادت کی۔ مظاہرین نے جموں کے باغ باہو فورٹ کے باہر جمع ہو کر قابض انتظامیہ کے خلاف نعرے بلند کئے ۔ شام لال بسن نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کے خلاف چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز جموں، بار ایسوسی ایشن اور بازار ایسوسی ایشنز کی جانب سے بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں اور تقریبا تمام سیاسی جماعتوں نے رہائشی اور تجارتی املاک پر ٹیکس کے کے نفاذ پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے اس بیان کی بھی مذمت کی کہ مقبوضہ علاقے کے لوگ آئی فون خرید سکتے ہیں توٹیکس کیوں نہیں دیتے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button