مقبوضہ جموں وکشمیر:”ایس آئی اے“ نے 10 مقامات پر چھاپے مارے
جموں 14 مئی (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی” ایس آئی اے“ نے جموں خطے میں 10 مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایس آئی اے نے جموں اور کٹھوعہ اضلاع میں چار چار اور ضلع ڈوڈہ میں دو مقامات پر چھاپے مارے۔
ایس آئی اے کی ایک ٹیم نے بھارتی پولیس اہلکاروں کے ساتھ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنما محمد حسین خطیب کے آبائی گھر پر چھاپہ مارا جو ضلع ڈوڈا کے علاقے بھدرواہ میں مسجد محلہ میں واقع ہے۔ ایس آئی اے نے بھدرواہ کے صدر بازار میں خطیب کے بیٹے ابو زرین خطیب کی دکان پر بھی چھاپہ مارا۔ ابو زرین بھدرواہ مارکیٹ کے صدر ہیں۔ایس آئی اے نے جن دیگر مقامات پر چھاپے مارے ان میں سابق وزیر بابو سنگھ اور ان کے ساتھیوں سدھانت شرما، امریش جسروٹیا اور Shab Singh کی کٹھوعہ میں رہائش گاہیں ۔جموں میں محمد شریف شاہ، جموں میں بابو سنگھ کے کیشیئر اشوک کمار بالی، جموں کے رہائشی بابو سنگھ کے قریبی سیاسی معاون گرودیو سنگھ اور سینک کالونی جموں کے ہمت سنگھ کی رہائش گاہیں شامل ہیں
پولیس نے چھاپوں کے دوران موبائل فون، لیپ ٹاپ، الیکٹرانک اشیاءاور دیگر سامان قبضے میں لے لیا۔