مقبوضہ جموں و کشمیر

برمنگھم میں کشمیریوں کا بھارتی قونصل خانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ

برمنگھم 18 اکتوبر (کے ایم ایس)
تحریک کشمیر برطانیہ کے زیر اہتمام برمنگھم میں بھارتی قونصل خانے کے باہر بھارت مخالف اور جدوجہد آزادی کشمیر کے حق میں ایک مظاہرہ کیاگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرے میں سینکڑوں کشمیریوں ، پاکستانیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے شرکت کی۔مظاہرین نے اس موقع پرکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیااور "کشمیر میں قتل عام بند کرو، "ہم آزادی چاہتے ہیں اور بھارتی فوج کشمیر سے نکل جائو ”جیسے کشمیرکی آزادی کے حق نعرے لگائے۔مظاہرین نے غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں شہریوں کی بڑی تعداد میں گرفتاریوں اور قتل عام کی بھی مذمت کی۔اس موقع تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ علاقے میں جعلی مقابلوں میں پانچ شہریوں کا ماورائے عدالت قتل انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج نے پہلے ہفتے کے دوران 1500سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کر کے ان پر کالاقانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کردیاگیا ہے۔فہیم کیانی نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت کشمیری نوجوانوںکی بڑی تعداد میں گرفتاری کیلئے اسی کالے قانون کا سہارا لے رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھراور برطانیہ میں مقیم کشمیری مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کے لیے اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔انہوںنے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ علاقے میں کشمیریوں کی زندگی کواجیرن بنادیا ہے۔ مردوں کے مقابلے میں کشمیری خواتین زیادہ متاثر ہیں کیونکہ بیشتر کشمیری خواتین بھارتی فوجیوں کے جعلی مقابلوں میں اپنے بیٹوں ، بھائیوں اور شوہروں کو کھو چکی ہیں۔مظاہرین سے تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے بھی خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اگراقوام متحدہ بھارت کی فسطائی حکومت کے خلاف اپنی خاموشی ترک نہیں کرتا تو ہندوستان کا ہندو بالادستی نظریہ اقلیتوں خصوصا مظلوم کشمیری عوام کے لیے مزید خطرناک ہو جائے گا۔ سٹاپ دی وار کولیشن کے مسٹر گلبرٹ ، خواجہ محمد سلیمان ، مفتی عبدالمجید ندیم ، ، قمر عباس ، اعظم فاروق ، مولانا محمد سجاد ، سردار محمد آفتاب ایڈووکیٹ ، محمد اکرام ، یوسف فاروق ، رانا رب نواز ،ڈاکٹر خرم بشیر ،راجہ جاوید اقبال ،نائلہ عظمت ، مشہور کشمیری شاعر خواجہ محمد عارف ، محمد منیر ، قاری طیب اور دیگر سیاسی رہنمائوں نے بھی اس موقع پر بھاری ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button