مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی معاشرے میں پھیلتی ہوئی فرقہ پرستی وبائی شکل اختیارکرتی جا رہی ہے: الطاف وانی

 

اسلام آباد 18 فروری (کے ایم ایس) انسانی حقوق کے معروف کارکن اور کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز (KIIR) کے چیئرمین الطاف حسین وانی نے اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے اس بیان کو سراہا ہے جس میں بھارت میںاسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے رحجان اور مسلمانوں پر مسلسل حملوںپر شدید تشویش کا اظہار کیا گیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کے آئی آئی آر کے سربراہ نے اس معاملے پر او آئی سی کے موقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری بھارت میں اقلیتوںکے خلاف نفرت انگیز جرائم کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔الطاف وانی نے کہا کہ بھارت میں اقلیتیں بالخصوص مسلمان دائیں بازو کی ہندو انتہاپسند تنظیم بی جے پی کے سیاسی انتقام اور نفرت کی سیاست کا سب سے زیادہ شکار ہیں جو بھارت کو ایک ہندو راشٹر میں تبدیل کرنے پر تلی ہوئی ہے جس میںمسلمانوں کے لیے کوئی جگہ نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ آج کے بھارت میں مسلمانوں، دلتوں، عیسائیوں اور دیگر اقلیتوں پر وحشیانہ مظالم آر ایس ایس کے نظریے کے حامل نریندر مودی کی ہندوتوا حکومت کے خطرناک عزائم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ فرقہ پرستی جو ایک مکمل وبا کی شکل اختیار کرتی جارہی ہے، اقلیتوں کی بقاءکے لیے ایک سنگین خطرہ ہے جو بھارت میں بی جے پی کے اقتدارمیں آنے کے بعد مسلسل خوف میں زندگی گزار نے پر مجبور ہیں۔الطاف وانی نے کہا کہ اتراکھنڈ کے شہر ہریدوارمیں ہندوتوا رہنماﺅںکی طرف سے مسلمانوں کی نسل کشی کا مطالبہ، سوشل میڈیا پر مسلمان خواتین کو ہراساں کرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات، مسلمان طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی اور مسلمانوں اور ان کی عبادت گاہوں پر مسلسل حملے بھارتی معاشرے میں اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کا واضح ثبوت ہے۔کے آئی آئی آر کے چیئرمین نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ خطے کی صورتحال کا جائزہ لے کیونکہ بھارت میں گزشتہ چند سالوں میںسیاسی رہنماو¿ں کی نفرت انگیز تقاریر نے مسلم کش فسادات کو ہوا دی اورہجومی تشدد میںبے گناہ شہریوں کو قتل کیا گیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button