مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی کے دورمیں مقبوضہ جموں وکشمیرمیں امن، گورننس، معیشت بری طرح متاثرہوئی: رمن بھلا

raman behla

جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے صدر رمن بھلا نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے دور حکومت میں علاقے میںامن، نظم ونسق اور معیشت کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق رمن بھلا نے جموں میں جاری ایک بیان میں بڑھتی ہوئی قیمتوں، ریکارڈ بے روزگاری اور دیگر مسائل کو حل کرنے میں انتظامیہ کی ناکامی کی وجہ سے لوگوں میںپیدا ہونی والی بے چینی کو اجاگر کیا۔انہوں نے بی جے پی کی تقسیم کی سیاست پر تنقید کرتے ہوئے ترقی پسند اور جمہوری پالیسیوں کی ضرورت پر زور دیا۔ادھر مقبوضہ جموں وکشمیر میںکانگریس کے جنرل سیکریٹری ترنجیت سنگھ ٹونی نے بھی جموں و کشمیر کے لوگوں سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکامی پر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی علاقے کو درپیش اہم مسائل کو نظر انداز کر رہی ہے۔ انہوں نے نظم ونسق کے لئے حقیقی نمائندگی اور جوابدہی کی ضرورت پر زوردیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button