مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:عدالت نے صدر کوٹ قتل عام میں ملوث بھارتی فوجی کو جیل بھجوادیا

 

سرینگر19اکتوبر (کے ایم ایس )
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکی ایک عدالت نے ضلع بانڈی پورہ میں 1996 کے صدرکوٹ قتل عام میں ملوث ایک بھارتی فوجی کوسرینگر سینٹرل جیل بھیجوا دیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عدالت نے قتل عام کے 25برس بعد ایوب ڈار نامی ملزم بھارتی فوج کو سرینگر جیل بھجوایا ہے ۔انڈین ٹیریٹوریل آرمی کا اہلکار گزشتہ 25 برس سے گرفتاری سے بچ رہا تھا۔
واضح رہے کہ 25برس قبل 5اکتوبر 1996کو ضلع بانڈی پورہ کے گائوں صدرکوٹ میں بھارتی فوج کے حمایت یافتہ بندوق برداروں نے دو خواتین سمیت سات افراد کو قتل کردیاتھا۔ درخواست گزار غلام قادر کے وکیل ایڈووکیٹ شفیق بٹ کے مطابق پولیس نے بھارتی فوجی کو سیشن جج محمد ابراہیم وانی کی عدالت میں پیش کیا اور عدالت نے دونوں اطراف کے دلائل سننے کے بعد ایوب ڈار کو سرینگر سینٹرل جیل بھجوا دیا۔انہوں نے بتایا کہ قتل عام کا مقدمہ تین ملزمان کے خلاف درج کرایاگیاتھا اور ایوب ڈار مقدمے کا دوسرا ملزم ہے جس کے خلاف عدالت نے کارروائی کی ہے ۔
پہلے ملزم ولی میر کو عدالت نے مارچ 2019 میں عدالتی حراست میں دیدیا تھا جبکہ تیسرا ملزم عبدالرشید پرے عرف راشد بلہ جو کہ بھارتی فوج کا بدنام زمانہ بندوق بردار تھا کو نامعلوم مسلح افراد نے 16اپریل 2017کو حاجن میں گولی مار کرقتل کر دیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button