مقبوضہ جموں و کشمیر

بڈگام میں23سالہ نوجوان کی پراسرار موت

body

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں چاڈورہ کے علاقے ونگواس میں ایک 23 سالہ نوجوان پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نوجوان کی شناخت شبیر احمد جیرہ ساکنہ گوگجی پتھری ونگواس کے طور پرہوئی ہے۔ اہل خانہ کو نوجوان کی لاش اتوار کی صبح اپنے گھر کے قریب سے برآمد ہوئی جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔ اہل خانہ اورعلاقے کے لوگوں نے اسے قتل قرار دیتے ہوئے حکام سے معاملے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کے لیے اہل خانہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button