آزادی صحافت پر ایک اور وار، مودی حکومت نے ٹیلی کمیونیکیشن بل 2023 منظور کر لیا
نئی دلی:بھارت میں مودی حکومت نے آزادی صحافت پر ایک اور وار کرتے ہوئے ٹیلی کمیونیکیشن بل 2023منظور کر لیا ہے۔ بل کی منظوری کے بعد مودی حکومت کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو اپنی مرضی سے بند کر سکتی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ٹیلی کمیونیکیشن بل 2023 کی منظوری کے بعد اب بھارت میں ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی سے اختیارات لے جائیں گے۔ اس حوالے سے ٹیلی کام کمپنیاں اور سوشل میڈیا صارفین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ مودی حکومت اس سے پہلے بھی آزادی صحافت پر کئی حملے کر چکی ہے ۔ جنوری 2023 میں ایلون مسک نے انکشاف کیا تھا کہ مودی حکومت نے ٹوئٹر پر مودی مخالف ٹویٹس ہٹانے کے لیے دباو¿ ڈالا۔ اسی طرح فروری 2023 میں مودی مخالف ڈاکیومنٹری نشر کرنے پر بی بی سی کے دفاتر پر چھاپے بھی مارے گئے جبکہ رواں سال مارچ میں مودی پر تنقید کرنے پر کانگریس رہنما راہول گاندھی کی پارلیمنٹ کی رکنیت بھی معطل کر دی گئی تھی۔