مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں عام شہریوں کو بھارتی فوج اور پولیس کی وردی فروخت کرنے پر پابندی

سرینگر12جولائی(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس حکام نے دکانداروں پر پابندی عائد کر دی ہے کہ وہ کسی بھی شہری کو بھارتی فوجیوں، پیراملٹری فورسز اور پولیس کی وردی فروخت نہ کریں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس حکام نے بتایاکہ دکاندار صرف اس شخص کو وردی فروخت کر سکتے ہیں جس کے پاس بھارتی پولیس یا بھارتی فورسز کا شناختی کارڈ موجود ہو۔سرینگر پولیس نے ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا کہ وردی کے مبینہ طورپر غلط استعمال کے پیش نظرتمام کپڑے/گارمنٹس بیچنے والوں اور درزیوں وغیرہ سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ پولیس ، فوج اورپیراملٹری فورسز کی وردی اور کیموفلیج لباس کسی بھی شہری کو فروخت نہ کریں اوراس طرح کی تمام خریدو فروخت کا ریکارڈ موجود رکھیں ،چاہے وردیاںپو لیس، فوج یا پیراملٹری فورسز کے اہلکاروںکوشناختی کارڈ دیکھنے کے بعد فروخت کی گئی ہوں۔ایک سینئر پولیس افسر نے صحافیوں کو بتایا کہ اگرچہ عام شہریوں کو پولیس اور مسلح افواج کی وردی فروخت کرنے پر پابندی کے بارے میں حکم پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے لیکن اس بار اس پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button