مقبوضہ جموں و کشمیر

پاکستان کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا

A-dream-of-a-Kashmiri-leaderاسلام آباد13اگست(کے ایم ایس)پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے اور کشمیریوں کو کسی بھی حالت میں تنہا نہیں چھوڑے گا۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے اور بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح نے درست فرمایا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ کشمیریوں کی مقامی جدوجہد آزادی تحریک پاکستان کا حصہ ہے اور پاکستان بھارتی غلامی سے آزادی تک کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت کے لیے پرعزم ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان تنازعہ کشمیر کو ہر عالمی فورم پر اٹھائے گا اور عالمی برادری کو مقبوضہ علاقے میں بھارتی مظالم سے آگاہ کرے گا۔رپورٹ میں کہاگیا کہ عالمی برادری کو کشمیریوں کے حوالے سے اپنی اجتماعی ذمہ داری کو تسلیم کرنا چاہیے اور دیرینہ تنازعے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے میں مدد کرنی چاہیے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی تسلط سے مقبوضہ جموں وکشمیرکی آزادی کے لیے ایک مضبوط، مستحکم اور معاشی طور پر طاقتور پاکستان ناگزیر ہے۔اس میں کہا گیاکہ پاکستانیوں اور کشمیریوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور کشمیر پاکستان کا حصہ بن کر رہے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button